امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہےکہ بین الاقوامی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ کوئی پیغمبر اور قرآن مجید کی بے حرمتی نہ کرسکے ۔
قرآن عظیم الشان ایسا نظام بتاتا ہے جس میں تمام انسانیت کے لیے بھلائی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور ستھرائی کے نظام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
سندھ حکومت نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ قائم کیا ہوا جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ انکا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی اپنے آپ کو جمہوریت پسند پارٹی کہتی ہے تو وہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیوں نہیں کرتی۔
سلیکٹڈ مئیر جواب دیں کہ پیپلز پارٹی وفاق اور صوبے میں بھی شامل ہے پھر کیوں چارج ٹاؤنز کے چییرمینز کو منتقل نہیں کیے جارہے۔
مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چییرمینز کے علاوہ اپنی پارٹی کے چیئرمین کو بھی چارج منتقل نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ ہے کہ وہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کرنا چاہتی۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بتائیں کہ کیسے شہر میں منشیات کے اڈے قائم ہیں۔
پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ بلاول بھٹو ہیں وہ بتائیں کہ ا سندھ کے عوام کیوں پریشان حال ہیں۔ سندھ کے شہریوں کے بچوں کو اغواء کیا گیا۔