سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال میں چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف حادثات میں انتالیس افراد کی جان چلی گئی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق  چوبیس گھنٹے کے دوران حیدرآبادڈویژن کے ضلع  جامشورو میں  بارہ اوردادو میں چھ اموات ہوئیں۔

سکھرڈویژن کےضلع  سکھر میں دس اور گھوٹکی  میں ایک شخص کی جان گئی۔

لاڑکانہ ڈویژن میں چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں۔

میرپورخاص ڈویژن کےضلع میرپورخاص اورعمرکوٹ میں مختلف حادثات میں ایک ، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق  سندھ میں بیس جون سےیکم ستمبر تک مجموعی طورپر چار سو ستر اموات رپورٹ ہوئیں۔

ان میں  دوسو پانچ بچے،ایک سو اڑسٹھ مرد اور اٹھاسی  خواتین شامل ہیں۔

طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال میں آٹھ ہزار، تین سو چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

ان میں  تین ہزار دوسو سے زائد بچے، دوہزار، نو سو سے زائد مرد اور دوہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔