کراچی میں گرین لائن بس سروس کے آغاز کو ایک ماہ مکمل۔پہلے ہی ماہ دس لاکھ سے زائد افراد نے
سروس کو استعمال کیا۔
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ
مکمل ہو گیا۔ گرین لائن حکام کےمطابق پہلے ہی ماہ دس لاکھ سے زائد شہریوں
نے جدید
بس سروس سے استفادہ کیا۔ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ٹکٹ سرجانی ٹاؤن ،
بورڈ آفس، حیدری، ناگن اور نمائش اسٹیشن سے خریدے گئے ۔