پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کی گئی۔
گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکاء پر کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔
جس میں حملہ آور کو فائرنگ کرتے روکتے دیکھا جاسکتاہے۔نوجوان کا نام ابتسام بتایا جارہاہے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے ابتسام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ تیاری میں نہیں تھا۔ؔحملہ آور کے پاس آٹو میٹک ہتھیار تھا لیکن وہ بلکل بھی تیار نہیں تھا۔
جب حملہ آور کو میں نے پکڑا تو اس وقت پستول سے فائر ہوتے رہے۔
اس بات کا مجھے افسوس ہے کہ حملہ آور کو پہلی گولی چلانے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔