سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ فی تولہ سونا پندرہ ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔
فی تولہ سونا پندرہ ہزار، سات سو روپے اضافے کے بعد پانچ لاکھ، چار ہزار، ایک سو باسٹھ روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت تیر ہ ہزار، چار سو ساٹھ بڑھ کر چار لاکھ، بتیس ہزار، دوسو سینتیس روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا تین ہزار روپے سستا ہو کر چار لاکھ، آٹھ ہزار، چار سو باسٹھ روپے پر بند ہوا تھا۔