عام انتخابات کے لئے کراچی میں قومی اسمبلی کی بائیس اور صوبائی اسمبلی کی سینتالیس نشتوں پر ڈھائی ہزار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں

عرفان علی عرفان علی

 عام انتخابات کے لئے کراچی میں قومی اسمبلی کی بائیس اور صوبائی اسمبلی کی سینتالیس نشتوں پر ڈھائی ہزار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں


عام انتخابات کے لئے کراچی میں قومی اسمبلی کی بائیس اور صوبائی اسمبلی کی سینتالیس نشتوں پر ڈھائی ہزار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے دن ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ۔۔ ایم کیو ایم نے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر آر او کو اعتراض جمع کروادیا ۔
کراچی میں عام تعلیل کے باوجود کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسز صبح آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک کھلے رہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے پہلے دن ضلع کیماڑی این اے 243 سے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے پیپلز پارٹی کے این اے 242 سے امیدوار قادرخان  مندوخیل  کے کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتا ل ہوئی ۔آر او نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ ۔ صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کے حلقہ این اے 237 اور پی ایس 105 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے بحیثیت آزاد امیدوار این اے 248سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو آر او نے منظور کرلئے۔ ایم کیوایم کے سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین  نے آر او کے پاس فارم منظور کرنے پر اپنے اعتراضات جمع کرادئے ۔ ان کا کہنا تھا اسلم خان کسٹم کورٹ سے مفرور قرار دئیے جاچکے ہیں

ضلع جنوبی کے حلقہ این اے دوسو چالیس پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامکمل ہونے کے باعث منظور نہیں کئے گئے ۔آر او نے سلیم مانڈوی والا کو کاغذات مکمل کرنے کے لیے 30 دسمبر تک کی مہلت دے دی ۔۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چالیس سے امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ شاہ اویس نورانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے اسی حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔ ایم کیو ایم کے امیدوار جمال احمد کے کاغذات نامزدگی پی ایس ایک سو تیس سے منظور کرلئے گئے۔ تحریک لبیک کے امیدوار  مفتی فاروق کے کاغذات  این اے 247 سےمنظور کرلیے گئے ۔۔ ضلع وسطی حلقہ این اے 248سے  پیپلز پارٹی کے امیدوار فیضان راوت کے کاغذات نامزدگی  منظورکر لیے گئے