ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہناہے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہناہے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہناہے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا۔ خان صاحب کے ارسطو کوئی وعدہ پورا نہیں کرپائے۔حکمرانوں کو  معیشت ہی نہیں تاریخ کا بھی علم نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت  مرتضی وہاب کا کہناہے  رات کی تاریکی میں عوام پر   پیٹرول  بم  گرادیا گیا۔ عمران خان اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں۔

پریس کانفرنس میں کہاکہ پیٹرول ،یجلی،گیس  ، یوریا کی قیمت بڑھانے والے کہتے ہیں وزیراعلی سندھ آٹے کی قیمت کنٹرول نہیں کر پارہے۔

پیٹرول کی قیمت آپ بڑھائیں،ڈیزل کی قیمت آپ بڑھائیں،فرٹیلائزر کی قیمت آپ بڑھائیں،یوریا کی قیمت آپ بڑھائیں،گیس کی قیمت آپ بڑھائیں،پھر آپ یہ کہیں  کہ مراد علی شاہ جو ہے نا ،، آٹے کی قیمت کنٹرول نہیں کرپارہا

مرتضی وہاب نے کہا   خان صاحب کے ارسطو کوئی وعدہ پورا نہیں کرپائے۔ہاں چیخیں نکالنے کا وعدہ پورا کردیا۔ آج 22کروڑ عوام چلا رہے ہیں۔

وعدہ اگر وفا کیا تو ایک ہی کیا،وہ وعدہ تھا، وہ اعلان تھاکہ میں چیخیں نکالوںگا،وہ بائیس کروڑ عوام کی چیخیں انہوں نے نکال دی ہیں، خدارا اپنی باتوں میں نہیں ، اپنے کام میں  احساس پیدا کریں،

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا حکمرانوں کو نا معیشت اور نا ہی تاریخ کا   علم ہے۔ گورنر صاحب معاشی حالات کے ساتھ ساتھ تاریخ سے بھی دور ہیں۔