ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ )

عرفان علی عرفان علی

ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ )

ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ ) نے حکومت پنجاب کی جانب سے تیار کئے گئے ہتک عزت کے مجوزہ بل اور وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر عجلت میں منظور کیا گیا

 کوئی بھی قانون آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہوگا ۔

ایمنڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں ملک میں آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کہا گیا ایمنڈ ہتک عزت اور فیک نیوز کے تدارک کے لئے قانون سازی کی مخالف نہیں تاہم کوئی بھی قانون بنانے سے پہلے ناصرف اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے بلکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا کوئی قانون آزادی اظہار رائے کو متاثر نہ کرے ۔

 

جنرل باڈی اجلاس میں سال 2024 سے 2026کے لئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق جیو نیوز کے اظہر عباس صدر ،سما نیوز کے طارق محمود سیکرٹری جنرل، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر ، نیو نیوز کے محمد عثمان نائب صدر ،ہم نیوز کے ریحان احمد اور 24 نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے

 جبکہ شہاب محمود فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔


 ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں مبارک علی ،اویس اقبال، محمد نوشاد علی، کامران لاشاری ،محسن رضا ،معصوم رضوی اورعماد یوسف زاہد مظہر شامل ہیں ۔اجلاس کے موقع پر مختلف قرار دایں بھی منظور کی گئیں