کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت تمام چھ ملزموں کو جوڈیشل کسڈی پر جیل بھیج دیا گیا۔
رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت
چھ ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔
نئےتفتیشی افسر نے بتایا کہ کل ہی تفتیش ان کے
حوالے کی گئی ہے۔ڈی وی آر پنجاب فرانزک لیب سے مقتول کی پوسٹ مارٹم
رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔تفتیشی افسر
نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز
توسیع کی درخواست جمع کرادی۔ عدالت نے تمام ملزموں کو جوڈیشل کسٹڈی پر جیل بھیج
کر سماعت
دو دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی
افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کر کے
مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت
نے کہا کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں دہشت گردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا
جائے گا ۔