کراچی میں نیو چالی کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

صبانور صبانور

 کراچی میں نیو چالی کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔


کراچی میں نیو چالی کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔  خوفزدہ ہوکر  بلڈنگ سے چھلانگ لگنے والا شخص زخمی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔


 کراچی میں نیوچالی  کے قریب نامکو سینٹر نامی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر محکمہ  فائر بریگیڈ   کا عملہ دو فائر ٹینڈرز کے ہمراہ  موقع پر  پہنچ گیا۔آگ عمارت کی دوسری منزل پر  موجود  دفتر  میں لگی۔ عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمارت میں موجود ایک شخص نے خوفزدہ ہوکر  بلڈنگ سے  چھلانگ لگادی۔  اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عمارت میں پھنسے نو لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ انچارج سینٹرل فائر آفس ظفر احمد نے میڈیا  کو بتایا  عمارت میں ہنگامی اخراج کے راستے یا دھواں نکلنے کی جگہ نہیں ہے ۔ عمارت میں پھنسے لوگوں کو  فوری طور پر  نکالا۔  آگ پر قابو پالیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ  لگنے کے نتیجے میں ایک  دفتر مکمل طور پر جل گیا ۔ فوری طور پر آگ لگنے  کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔