وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات۔ مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق۔منصوبوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے فالو اپ اجلاسوں کا شیڈول بنایا جائے گا۔
وزیراعلی سندھ نے صوبے کے اہم شعبوں زراعت، لائیو اسٹاک، قابل تجدید توانائی اور صنعتی پیداوار پر روشنی ڈالی۔صحت کی ٹیکنالوجی، دوا سازی اور طبی سامان کی سپلائی میں چینی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے لائیو اسٹاک فارمنگ، پراسیسنگ، اور امپورٹ و ایکسپورٹ کے مواقع پر بھی وفد کو آگاہ کیا۔ چینی سرمایہ کاروں نے شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلی سندھ نے وفد کو سندھ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعتیں قائم کرنے کی مراعات سے بھی آگاہی فراہم کی۔ چینی کاروباری وفد سے ٹیکس میں سہولیات، صنعتی زونز میں زمین کی فراہمی، اور ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری پر وفد کو آگاہ کیا ۔