حیدرآباد: چھ کینالوں کے ذریعے سندھ ریگستان اور بیابان میں تبدیل ہو جائے گی۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 حیدرآباد: چھ کینالوں کے ذریعے سندھ ریگستان اور بیابان میں تبدیل ہو جائے گی۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر


حیدرآباد

حیدرآباد: ارسا کی جانب سے ناجائز طور پر سندھ میں 50 فیصد سے زیادہ پانی کی کمی پیدا کی گئی ہے۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر  

 چھ کینالوں کے ذریعے سندھ ریگستان اور بیابان میں تبدیل ہو جائے گی۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر  


 دریاؤں کے بچاؤ کے عالمی دن پر  دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر جمع ہو کر پھول نچھاور کر کے کینالوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر  


 میڈیا کے تمام اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ 14 مارچ کو دریائے سندھ کا دن منائیں۔ وسند تھری عوامی تحریک کے مرکزی صدر  


حیدرآباد  عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو، نور نبی پلیجو اور سروان جتوئی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ارسا نے سندھ میں پانی کی کمی پیدا کی ہے۔


پنجاب تونسہ پنجند اور چشما جہلم لنک کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی چوری کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال جھوٹ بول رہے ہیں کہ سندھ کے حصے کا پانی پنجاب نہیں لے رہا۔ ارسا کی جانب سے ناجائز طور پر سندھ میں 50 فیصد سے زیادہ پانی کی کمی پیدا کی گئی ہے۔


چھ کینالوں کے ذریعے سندھ ریگستان اور بیابان میں تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کینالوں کے خلاف نہیں بلکہ کینالوں کے حمایتی ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ، فارم 47 والی ہائبرڈ جمہوریت گرین پاکستان منصوبے کے حصے ہیں۔


پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں حکومت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی ڈرامے کر رہی ہے۔


سندھ کی زمینوں کی نیلامی اور پانی پر ناجائز قبضوں میں پیپلز پارٹی حصہ دار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چھ کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف پورے سندھ میں جدوجہد جاری رہے گی۔ 14


مارچ دریاؤں کے عالمی دن پر دریائے سندھ کی بقا کے لیے پورے سندھ میں ریلیاں نکالی جائیں گی، دریا کے مختلف مقامات پر عوامی تحریک کے کارکن اور سندھیانی تحریک کی بہنیں پہنچ کر پھول نچھاور کر کے کینالوں کے خلاف احتجاج کریں گی۔


عوامی تحریک کے رہنماؤں نے میڈیا کے تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ 14 مارچ کو دریائے سندھ کا دن منائیں۔