کراچی میں تاجروں نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے سامنے اپنے مسائل رکھ دئیے کہاحکومت کی ترجیہات سمجھ سے بالاہیں ۔۔۔دنیا میں انڈسٹریز کو ریلیف دیا جاتا ہے یہاں سارا بوجھ ڈالا جاتا ہے کراچی آدھا ملک ہے ۔۔۔ یہاں بجلی اور گیس کے ٹیرف پورے ملک سے زیادہ ہیں۔۔ ۔ تاجروں کی جانب سے مزید منصوبے پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے اور ٹرانسپورٹ کے سیکٹر پر کام کرنے پر زور دیا ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی کراچی میں تاجروں کے ساتھ بیٹھک ۔ تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگادئے ۔
کہا ملک کیسے چل رہاہے پتہ نہیں ۔۔۔ ترجیحات کیا ہیں کچھ علم نہیں۔۔۔ ساتھ ہی سندھ میں بجلی اور پانی کے ٹیرف پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔
زبیر موتی والا ۔۔۔ تاجر رہنما۔۔۔ ایک بات میں یہ سمجھنے میں ناکام رہا کہ آئی ایم ایف ،بغیر آئی ایم ایف کے۔ اصل معیار کیا ہے اور وہ اس پر کس طرح کام کر رہے ہیں؟ کیا وہ پہلے زرمبادلہ چاہتے ہیں یا پہلے نوکریاں، یا وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے کر سب کو مارنا چاہتے ہیں۔۔۔
جاوید بلوانی صدر کراچی چیمبر۔۔۔یہ بجلی کا ٹیرف بھی زیادہ پانی کا ٹیرف بھی زیادہ حالانکہ پورے ملک میں ٹرانسپورٹ پیٹرول سب کا ایک ٹیرف ہے۔۔۔ مگر کراچی میں یہ دو چیزوں کے ٹیرف زیادہ ہیں اس پر آپ کی توجہ کی ضرورت ہے
چئیرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز حسن بخشی نے بورڈآف ریونیو اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے آفیشلزکی لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونےکی نشاندہی کی۔
حسن بخشی ۔۔۔ چیئرمین ایسوسی ایشن بلدرز ایند ڈیولپرز کہتے ہیں کہ سر ایک جو ہماری انڈسٹری کو ایشو پرابلم ا رہا ہے سو وہ ایک لیڈ گریبنگ کا ایشو انا ہے کچھ بورڈ اف ریونیو کے آفیشلز کچھ انکروچمنٹ فورس کے آفیشل سر یہ لینڈ ڈرائیونگ میں ملوث ہیں ۔
تاجروں کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹرانسپورٹ سمیت مختلف منصوبے شروع کرنےکی بھی تجویزدی گئی۔
عارف حبیب ۔۔۔۔ چیئرمین عارف حبیب گروپ کہتے ہیں کہ کراچی کو پاکستان کو جو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ اتحاد کی ضرورت ہے ہم انفارچونیٹلی آپس میں ہی جو ہے لڑائیاں جھگڑے کرتے رہتے ہیں مختلف فورم پہ بھی کرتے رہتے ہیں سندھ فیوچر میں نیم اف گیم اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ہم یہ دیکھتے ہیں اس وقت مارکیٹ میں بے تحاشہ انویسٹمنٹ ایپیٹائل ہے۔۔۔
عقیل کریم ڈھیڈی ۔۔۔ چیئرمین اے کے ڈی گروپ کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں پہلے تو کارگوٹرینیں چل رہی تھی لیکن اب نہ چلنے کے برابر ہے تو اگر اس کے اوپر اگر فوکس کریں گے اور میں سمجھتا ہوں تو کراچی کی روڈوں پرلوڈ تھوڑا سا کم ہو جائے گا۔۔۔
تاجروں نے بلاول بھٹو زرادی کی جانب سےملاقات کو سراہتےہوئےآئندہ بھی ایسی نشستوں پر زور دیا