وفاقی وزیرفواد چوہدری کے خلاف قائد اعظم سے متعلق بیان پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے خلاف قائد اعظم سے متعلق بیان پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے خلاف قائد اعظم سے متعلق بیان پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔ فوادچوہدری سمیت پوری کابینہ کونااہل قراردینے کی استدعا کردی۔

سندھ ہائی کورٹ  میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فوادچوہدری نےکہا ہےکہ قائد اعظم پاکستان کومذہبی ریاست نہیں بناناچاہتےتھے۔ یہ بیان اٹھائیس دسمبر  کے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ  قائد اعظم نےکہاتھاکہ ہم نےالگ وطن اس لئے بنایا ہےیاتاکہ مسلمان آزادی کےساتھ اپنی مذہبی رسومات اداکرسکیں۔سپریم کورٹ انیس سو اٹھاسی میں بےنظیربھٹوکےمقدمےمیں نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کوایک قراردےچکی ہے۔فوادچوہدری  نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ جی  کی خلاف ورزی کی ہے۔وفاقی وزیر  پوری کابینہ کی نمائندگی  کرتےہیں۔عدالت سے استدعاہےکہ فوادچوہدری سمیت پوری کابینہ کونااہل قراردے کر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔