کراچی کے علا
قے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران راہگیر کی جان
کیسے گئی۔۔۔؟اہم سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔۔۔موٹر سائیکل چوری
کرنے کی کوشش کرنے والے ملزموں کے سر پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ
ہوا۔۔۔دوطرفہ فائرنگ بھی فوٹیج میں واضح دیکھی جاسکتی ہے ۔
کورنگی مہران
ٹاؤن میں راہگیر نوجوان واصف ریاض کی جان پولیس کی گولی سے گئی یا ڈاکؤوں کی ۔۔۔؟یہ
معمہ تو اب تک حل نہیں ہوسکا البتہ سامنے آنے والی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے صورتحال واضح کردی ہے۔
سی سی ٹی وی
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک
رواں دواں ہے، جاں بحق ہونے والا نوجوان واصف ریاض اس دوران مسافر کوچ سے
اترتا اور گھر کی سمت قدم بڑھادیتا ہے۔۔دوسری جانب موٹر سائیکل سوار دو ملزموں کو
بھی سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے
فوٹیج میں
نمایاں ہے کہ موٹرسائیکل چوری کے دوران ہی تین پولیس اہلکار بھی پہنچ جاتے ہیں جس پر ملزموں اور اہلکاروں کے درمیان دوبدو
فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔۔۔ملزم فرار کی کوشش میں اسی جانب دوڑ لگاتےہیں جس گلی میں
راہگیر واصف ریاض چند لمحے پہلے داخل ہوتا ہے۔
پولیس حکام
کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کے قریب سے تین بور کی پستول کی گولی کا خول ملا جبکہ
پولیس اہلکاروں نے نائن ایم ایم پستول سے
فائرنگ کی تھی۔۔۔حکام کا دعویٰ ہے کہ تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانیدار کو
معطل کیا جاچکا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات
کی جارہی ہیں۔