ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے واجبات کی عدم ادائیگی کو جواز بناتے ہوئے احتجاجا کام بند کر دیا ۔۔احتجاج کے دوران دور دراز سے آئے ہوئے مریض اور ان کے اہلخانہ بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
ادارہ برائے امراض قلب میں پیرا میڈیکل کے احتجاج نے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔
گیارہ ماہ سے کوویڈ الاؤنس کی عدم ادائیگی اور تنخواہوں میں کٹوتی کے
معاملے پر ادارہ برائے امراض قلب کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے ایمرجنسی
کے علاوہ تمام شعبہ جات کو بند کر دیا
این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کا موقف ہے کہ جب فنڈز ملیں گے تو ملازمین کو ان کے واجبات ادا کردیئے جائیں گے ۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے،،،، اس سے پہلے بھی اسپتال کا عملہ دو بار اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کرچکا ہے ۔