کراچی، دانش
پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتے کھیل تیراندازی کے مقابلے
ہوئے۔۔ ایونٹ میں 25 کلبز کے300 سے زائد تیرانداز
شریک ہوئے
ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل کراچی
انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 300سے زائد جونیئرز، مردوخواتین،
سمیت سینئرز تیر انداز شریک ہوئے۔۔۔
ہماری اس میں ایکٹیویٹیز ہو جاتی ہیں دیگر مسئلوں
سے انسان باہر نکلتا ہے یہ آرچری کا سب سے بڑا فائدہ ہے
جب آپ ٹارگٹ کو فوکس کرتے ہیں تو آپ مائنڈ کو بھی فوکس کرلیتے ہیں جس سے زندگی کے
گولز کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے
ایونٹ میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں جن کا کہنا تھا کہ مواقع ملنے سے خواتین اس کھیل میں آگے
آرہی ہیں۔۔
مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے جب میں یہ پہلے آئی تھی
تو اتنی لڑکیاں نہیں تھیں لیکن ارتغل کے بعدبہت لڑکیاں آرہی ہیں
مجھے تیراندازی کا
شوق ہے ہماری فیملی بھی اس میں مجھے سپورٹ
دے رہی ہے
اب اس میں زیادہ مواقع مل رہے ہیں تو سب اس میں شرکت کررہے
ہیں مجھے خوشی ہے پاکستان میں اتنے مقابلے ہورہے ہیں
آرچرز نے کہا کہ
اگر انہیں حکومتی سرپرستی حاصل
ہو تووہ اولمپکس میں حصہ لے کرپاکستان
کا نام روشن کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔