چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے ایم کیوایم ہی نہیں پاک سرزمین پارٹی سے بھی بات ہوگی۔

صبانور صبانور

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے ایم کیوایم  ہی نہیں پاک سرزمین پارٹی سے بھی بات ہوگی۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے ایم کیوایم  ہی نہیں پاک سرزمین پارٹی سے بھی بات ہوگی۔ نیا بلدیاتی قانون شہری علاقوں  سے  متعصبانہ رویئے کا تسلسل ہے۔ جنوبی سندھ صوبہ ہی واحد حل رہ گیا ہے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے ایم کیوایم  سے ملے ہیں، مصطفی کمال سے بھی بات ہوگی۔ کوشش ہے کہ سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔

پریس کانفرنس میں کہا نیا بلدیاتی قانون شہری علاقوں  سے  متعصبانہ رویئے کا تسلسل ہے۔ کراچی کے بعد حیدرآباد کے جلسےمیں  اس کے خلاف آواز  اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا شہر کا انتظام غیرمقامی لوگوں کو دیا جارہا ہے۔ دیہی علاقے کے لوگ اب میئر کا انتخاب کریں گے۔ جنوبی سندھ صوبے کے علاوہ کوئی حل  نہیں رہا۔

آفاق احمد کا کہنا تھا وفاق نے بھی کراچی کو نوکریوں میں نظر انداز کیا۔  دعوی کیا کہ جہاں احتجاج  نہیں  ہوسکتا،، اس ریڈ زون میں  جماعت اسلامی کو  کوئی لے کر گیا ہے۔