کراچی میں مبینہ اغواء اور زیادتی کیس میں لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے شوہر کی رہائی کا حکم دے دیا۔

کراچی میں  مبینہ اغواء اور زیادتی کیس میں لڑکی  کے بیان کے بعد عدالت نے شوہر کی رہائی کا حکم دے دیا۔

کراچی میں  مبینہ اغواء اور زیادتی کیس میں لڑکی  کے بیان کے بعد عدالت نے شوہر کی رہائی کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ماہی گیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔  صائمہ نے عدالت میں  بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ اسے کسی نے اغواء  نہیں کیا۔ اس نے  اپنی مرضی سے سعید نامی شخص سے شادی کرلی ہے۔ لڑکے والے رشتہ لے کر اس کے گھر آئے تھے،، لیکن اس کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ اس کے والد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تمہیں  کہیں دور لے جاکر  فروخت کردیں گے۔اس کی عمر چودہ نہیں انیس سالہ ہے۔  وہ اپنی زندگی سکون سے گزارنا چاہتی ہے۔ عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد  سعید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مدعی محمد فرید نے ڈاکس تھانے میں اپنی بیٹی کو  ریپ کی نیت سے اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔جس کے بعد  ملزم سعید کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ  پر جیل بھجوادی تھا۔