لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ چار ماہ سے
مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی
شیخ رشید نے کہاہےکہ مولانا فضل الرحمان ماوزے
تنگ نہیں ہیں، ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کرلی ہے، بائیس مارچ کو چین
کے وزیر خارجہ بھی آرہے ہیں اور سامراجی سنڈیوں کو تلف کردیا جائے گا ان کا
کہناتھاکہ انکے 172 آدمی پورے نہیں ہیں، اتحادی اس وقت انجوائے کررہے ہیں، انشاءاللہ
سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس آئیں گےشیخ رشید نےکہاکہ بکنے اور بیچنے والے
ہمیشہ رسوا ہوتے ہیں، اگر انارکی یا تصادم ہوا تو نتیجہ انتہائی الٹا نکلے گا، اگر
اب یہ چپ نہ ہوئے تو آئندہ دس سال مزید انکو چپ لگے گی ان کا کہناتھاکہ ق لیگ کے
متعلق اس وقت کچھ کہوں گا تو انہیں برا لگے گا، میں تیس تاریخ تک اب ق لیگ کے
متعلق کوئی بات نہیں کرتے گا، بلاول بلو رانی کے سے میری پیدائشی دوستی ہے، اصل
بندہ امتحان کے وقت اپنے دوستوں کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، ہم سب چٹان کی طرح عمران خان
کیساتھ کھڑے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ:مولانا فضل کہتے ہیں لاٹھیاں بھگو رکھی
ہیں انہیں ایسی زبان زیب نہیں دیتی، میری پارٹی محب وطن پارٹی ہے اور میری پارٹی
کبھی بھی پاکستان کیخلاف نہیں سوچتی