سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل کیس میں تیسرے ملزم
کو بھی بری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے
تیسرے ملزم یاسین بلوچ کو بھی بری کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی
تھی۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ گواہ
منیزہ کے بیان پر مکمل انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ قتل کی یہ واردات سیاسی جماعت
اور گینگ وار تنازعہ کا شاخسانہ تھی۔ پولیس نے اپنی کارگزاری ظاہر
کرنے کے لئے بے گناہ شہریوں کو مقدمے میں
پھنسا دیا۔ان دنوں گواہ منیزہ پر بھی دباو تھا، اس لیے اسکے بیان کو درست تسلیم نہیں
کیا جاسکتا۔سزا کے خلاف ملزمان عادل حسین اور
عبدالباسط کی اپیلیں بدھ کو منظور کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید اور جرمانوں کی
سزائیں سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوہزار تیرہ میں کسٹم کالونی میں مسماة منیزہ کے اہل خانہ کو قتل کیا تھا۔