کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے


   کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے

 

 

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ، طبی ماہرین کی سفارش پر سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہی ہے لیکن شہریوں کی بڑی تعداد کورونا اصول و قوائد کو نظر انداز کرتے ہوئے کاروبار زندگی میں مصروف نظر آرہی ہے۔

کورونا کی وبائی صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی ہے ۔۔ ایک جانب مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے ، تو دوسری جانب سرکاری اور نجی اسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔۔ اس صورتحال کے باوجود لاپروا شہری ماسک لگانے تک تو تیار نہیں

شہریوں سے ماسک نہ لگانے کی وجوہات پوچھیں تو طرح طرح کے دلچسپ بہانے سننے کو ملتے ہیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے اصول و قوائد کی پابندی نہ ہونے کے باعث اب کم سے کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن لگانا ضروری ہو چکا ہے