کراچی میں پہلی بارش جولائی کےدوسرے ہفتےمیں برسنےکا امکان ہے


کراچی میں  پہلی بارش جولائی کےدوسرے ہفتےمیں برسنےکا امکان ہے


کراچی میں مون سون کی آمدمیں تاخیر۔۔۔اب پہلی بارش جولائی کےدوسرے ہفتےمیں برسنےکی امکان ہے۔۔۔محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے سےپیرتک ملک کےمختلف حصوں میں برکھابرسےگی۔۔۔عیدالاضحیٰ پرکہاں بارش ہوگی۔

جولائی کےدوسرے ہفتے میں توقع کرسکتےہیں کراچی میں خاص کرمون سون کی پہلی بارش ہوجائےگی۔

ملک کےمختلف حصوں میں جمعہ سےآئندہ دوروزبادل برسیں گے۔۔۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کہیں ہلکی کہیں تیزبارش ہوگی لیکن کراچی میں موسم خشک رہےگا۔

سردارسرفراز،محکمہ موسمیات۔۔۔جمعےسےامکان ہے دو سےتین دن کااسپیل ہوگا جوہمارے نارتھ کےعلاقے سےاسلام آباد اورپھرکےپی کےپشاوراوردیگرعلاقے اس ہی طرح سے اسلام آبادپوٹھارکاخطہ مری ہزارہ ڈویژن پھراوپرگلگت بلتستان اورنیچے آپ آجائیں تولاہورفیصل آباد گجرانوالہ سیالکوٹ ان علاقوں میں جمعے سےایک اسپیل آرہاہےبارش جمعےسےشروع ہوگی اوریہ اتوار تک اورکچھ علاقوں میں پیش تک جائےگی۔

مون سون کی کراچی میں پہلی بارش جولائی کےدوسرے ہفتےمیں برسنےکاامکان ہے۔۔۔

عیدالاضحیٰ پربھی ملک کےمختلف حصوں میں برکھابرسےگی۔۔۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ شب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔۔۔

شہرمیں آئندہ دوروز  درجہ حرارت پینتس سےسینتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہنےکی توقع ہے۔