سابق وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کل الیکشن
چوری کے لئے قانونی سازی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک
کی خودمختاری کے بعد وفاقی اور
صوبائی حکومتیں نہیں چل سکتیں۔ اب ملک میں
آزادانہ الیکشن ہونے چاہیں۔
سابق وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کل الیکشن
چوری اور
آئینی ادارے کے اختیار پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے قانون سازی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کو
د ی گئی خود مختیاری دنیا کے کسی
مرکزی بینک کے پاس نہیں ہے۔ ان
قوانین کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں
نہیں چل سکتیں۔
احتساب عدالت
میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ عدالتی
معاملات میں مداخلت پر سوموٹو نہیں لیا
جاتا۔ اب ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیے۔
احتساب عدالت
میں سابق ایم ڈی، پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی پر شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔شریک ملزم کی درخواست کہ
نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعدنیب کورٹ کو
ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رہا،، پر
دلائل جاری رہے۔ مزید سماعت دس دسمبر تک
ملتوی کردی گئی۔