کراچی میں اٹھارہ گھنٹے کےدوران تین مختلف حادثات میں تین افراد کی جان چلی گئی ۔۔۔ چاردیگرحادثات میں متعددافراد زخمی بھی ہوئے ۔۔رواں سال ایک سواکتالیس افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں ۔۔۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک شخص جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا ۔۔۔ جاں بحق شخص کی شناخت چوبیس سالہ شہبازکےنام سے ہوئی ۔۔۔ پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کےقریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوا۔۔۔ناقابل شناخت لاش کوقانونی کارروائی کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔ ڈیفنس فیزسیون میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے کارسوارزخمی ہوگیا ۔۔ڈیفنس میں ہی خیابان اتحاد پر تیز رفتارگاڑی الٹنے سے نوجوان شدیدزخمی ہوا ۔۔۔ صفورا گلستان بس اڈےکےقریب بس کی ٹکرسےراہگیرجاں بحق ہوگیا ۔۔۔ شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور پر موڑ کاٹتے ہوئے منی بس الٹنےسے متعددمسافرزخمی ہوگئے ۔شہرمیں رواں سال کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین،بچوں سمیت ایک سواکتالیس افراد جاں ہوچکےہیں