اسٹاک مارکیٹ میں چار سو چودہ پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر گیارہ
پیسے سستا۔ فی تولہ سونا کی قیمت میں
اٹھارہ سو روپے کی کمی ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی۔
دن
کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس چار سو چودہ
پوائنٹس اضافے سے چھیاسٹھ ہزار، چار سو
چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت گیارہ پیسے
کمی کے بعد دوسو تراسی روپے اٹہتر پیسے
ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سولہ اٹھارہ سو روپے سستا ہوکر
دو لاکھ، تیرہ ہزار، چھ سو روپے کا ہوگیا۔
دس
گرام سونے کی قیمت پندرہ سو تینتالیس روپے
کم ہوکر ایک لاکھ، تراسی ہزار، ایک سو
اٹھائیس روپے ہوگئی۔