اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا

نزاہت خان نزاہت خان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، شرح سود کےتعین کیلئےاجلاس ساڑھے11 بجےاسٹیٹ بینک میں شروع ہوگا۔

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی سربراہی میں ممبرپالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کریں گے,آئندہ دوماہ کیلئےشرح سود کا تعین ہوگا,اس وقت شرح سود 7 اعشاریہ 25 فیصدپربرقرارہے،اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہےکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی مہنگائی، تیل اوردیگراشیاء کی قیمتیں، عالمی مارکیٹ کےاشاریےسمیت تمام امورپربات چیت کریں گے،معاشی ماہرین نے شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہرکیاہے،معاشی ماہرین اندازےلگارہےہیں کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی  اجلاس میں شرح سود 100 بیسززپوائنٹس بڑھانےکا امکان ہے،دوماہ قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی نے25 بیسززپوائنٹس کا اضافہ کیا تھا،،کورونا وبالاک ڈاؤن میں شرح سود میں 13.25 فیصدسےبتدریج گھٹا کر7 فیصد کردیا گیا تھا،،متعدد بارشرح سود میں کمی کےبعد مسلسل 4 بارشرح سود7 فیصد پربرقراررکھی گئی تھی۔۔