وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے صوبائی حکومت نے چینی سرمایہ کاروں کےلئے سکیورٹی کا پلان بنایا ہے۔ بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے لئے دس ہزار ایکٹر زمین دینے کو تیار ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں فیڈریشن چیمبر میں بلوچستان بزنس اینڈ انویسٹمینٹ کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا پیچھے رہ جانے والے صوبہ بلوچستان کو بزنس کمیونٹی کے ذریعے ہی آگے لایا جاسکتا ہے۔ بلوچستان میں سکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بلوچستان میں سرمایہ کاری سے گھبراتی ہے ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ مواقع بلوچستان میں ہیں۔میں آپ کو شراکت داری کی دعوت دیتا ہوں۔ حکومتِ بلوچستان آپ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ ہم تیس ہزار بچوں کو ہنرمند بناکر باہر بھیج رہے ہیں۔