کراچی میں رات سے بادل وقفے
وقفے سے برس رہے ہیں۔کچھ مقامات پر ہلکی
اور کہیں تیز بارش ہوئی۔قیوم آباد کا حال بھی دیگر علاقوں سے مختلف نہیں
،،،، جہاں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔کورنگی
کراسنگ سے گزرنے والوں کو کن مشکلات کا
سامنا ہے،،
یہ کسی سیلاب کا منظر نہیں گزشتہ رات سے برسنے والی بارش کا پانی
ہے۔بادل کیا برسے،،، شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئے ۔
کورنگی کراسنگ سے شہریو ں کا گزرنا کسی
امتحان سے کم نہیں ہے۔
بارش کے پانی سے گزرتی گاڑیاں چلتی کم ۔۔۔۔تیرتی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
ندی کا روپ دھارےاس سڑک سے گزرنا،،
موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلانے سے مختلف نہیں ہے۔
بارش کے پانی کی نکاسی نا
ہونے سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں،،لیکن صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کہیں
متحرک نظر نہیں آتی۔