وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ کی وصولی پانچ سال میں باسٹھ ار ب سے ایک سو اٹھائیس ارب روپے ہوگئی ہے

صبانور صبانور

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے چیئرمین سندھ ریوینیو بورڈ خالد محمود نے  الوداعی ملاقات کی،، اور دوہزار بیس۔اکیس کی  سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خالد محمود کی سربراہی میں سندھ ریونیو بورڈ  نے ملک کے دیگر ٹیکس کے اداروں کے مقابلے میں بہترین کلیکشن کی ہے۔ انہوں نے صوبے کے ٹیکس سسٹم میں بہترین اصلاحات کیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ  جب خالد محمود نےعہدہ سنبھالا تو ایس آر بی کی ریکوری باسٹھ  ارب روپے تھی،، جو   پانچ سال میں بڑھ کر ایک سو اٹھائیس ارب تک پہنچ گئی ہے۔ ایس آر بی  نے ٹیکس بڑھائے بغیر ریکوری میں تیرہ  اضافہ کیا ہے۔سندھ بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس ریٹ ملک کے تمام ٹیکس اداروں سے کم ہے۔