سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت

عرفان علی عرفان علی

سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت


سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت   کا معاملہ۔

سندھ ہائی کورٹ  کی تمام ملزمان کی شناخت کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت۔

کیس کا چالان جمع نہ کرانے سے متعلق  حکم امتناع میں توسیع کردی۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر جنرل نےبتایا دو ملزمان کی شناخت کر لی  ہے،جلد ہی مزید پیش رفت ہوگی

۔ جسٹس ذوالفقار سانگھی نے استفسار کیا ابھی صرف شناخت ہوئی ہے، گرفتاریاں کب ہوں گی۔

ڈی آئی جی نے کہا ملزمان کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں  مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا جیو فینسنگ  رپورٹ کی روشنی میں مزید افراد کی شناخت ہوگی۔ماتحت عدالت میں چالان پیش کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کیس کی سماعت ہوسکے۔

سانحہ سکرنڈ میں ڈاکوؤں کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے چار  افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے   درخواست دائر ہے۔