کراچی کے علا قے کٹی پہاڑی پر پولیس مقابلے میں مارے گئے
ملزم کی بیوہ کو منشیات کا نیٹ ورک
چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس
کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ پورا خاندان منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے
سال دو ہزارہ بارہ میں اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی
پر پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے گئے ملزم کی بیوہ کو پولیس نے پیر آباد سے
گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کی پوری فیملی منشیات فروشی میں ملوث ہے، ملزمہ بنارس، قصبہ کالونی اور
اطراف کے علاقے میں منشیات فروش ملزموں کی
سربراہی کر رہی تھی اور علاقے میں منشیات سپلائی بھی گرفتار ملزمہ کی جانب سے کی
جارہی تھی،ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمہ
کا نام مطلوب منشیات فرشوں کی فہرست میں بھی
شامل تھا، ملزمہ کے قبضے سے منیشات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔