ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال


اسلام آباد  ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور جدید جنگی شعبوں میں اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایئر چیف نے ترک کیڈٹس کی پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


ترک کمانڈر نے پاک فضائیہ کی حالیہ کارکردگی، آپریشنل تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں جاری خود انحصاری کے اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔


دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ وژن کے تحت آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔