ایم کیوایم کے تحت کراچی میں
خواتین رہنماوں اور کارکنوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔سینیٹر
خالدہ اطیب کا کہنا تھا سندھ حکومت یاد
رکھے ایم کیوایم کی خواتین سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی رانا انصار نے پھر وزیراعلی
ہاوس کا رخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایم کیوایم بلدیاتی قانون کےخلاف سراپا احتجاج۔تین تلوار کلفٹن پر
خواتین کارکنوں نے میدان سجالیا۔
ایم کیوایم کی خواتین رہنما وں اور کارکنوں کے علاوہ خواتین کے
حقوق کی نمائندہ تنظیموں کی ارکان بھی شریک ہوئیں۔
سینیٹر خالدہ اطیب کا کہنا
تھا ہماری ماوں بہنوں پر لاٹھیاں برسائی
گئیں۔سندھ حکومت یاد رکھے ایم کیوایم کی خواتین سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
سینیٹر فیصل سبزواری نے
کہاہماری خواتین صوبہ اور شہر کے حقوق کے لئے نکلی تھیں۔ ان پر تشدد سے
سندھ حکومت کا تعصب سامنےآگیا۔
رکن سندھ اسمبلی رانا انصار کا کہنا تھا حقوق نسواں کی بات کرنےوالے
عورتوں پر حملہ آور ہوئے۔ پھر وزیراعلی ہاوس پر بھرپور احتجاج کریں گے ۔