کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

عمران عمران

 کراچی  کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج


کراچی  کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج۔ مقدمہ  نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کےمطابق آگ لگنے کے واقعے میں شدید غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔لائٹ بجھا دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کئی گیٹ بھی بند تھے ،،جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔ ایف آئی آر میں تاحال کسی  کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔  ابھی تک  تحقیقاتی رپورٹ نہیں  آئی،، اس لیے نامعلوم افراد  کے خلاف مقدمہ  درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی آر اندراج کے بعد  سیل کر دی گئی۔