ایم کیوایم
کےرہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ
قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے شہری علاقوں
کے کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ نئے چیئرمین
پی سی بی ان زیادتیوں کا ازالہ کریں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کے تحت
کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا ۔
رہنما ایم کیوایم عامر خان کا کہنا تھا کہ قومی
کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ سرفراز احمد اور فواد عالم اس کی
تازہ مثال ہیں۔
فواد عالم کو آپ نے دس سال تعاصب کی بنیاد پر
مصباح اور وقار نے ۔دس سال اُس کے ایکشن پر اعتراض اُٹھاتے رہے۔ اُسے کھیلنے نہیں
دیا گیا جب اُسے موقع دیا گیا تو پانچ سینچریاں
اسکور کرکے دکھارہاہے
انہوں نے کہا کہ ہم قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم
پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔نئے چیئرمین پی سی
بی زیادتیوں کا ازالہ کریں۔
شہرکراچی کے بچوں کے ساتھ ہونے
والی زیادتیوں پر آواز اٹھانے کے لیے یہاں جمع ہوئے تھے اُس کے لیے آواز اٹھائیں
گے
عامر خان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو
نظرانداز جبکہ پرفارمنس نا دکھانے والوں
کو سلیکٹ
کیا گیا۔