کراچی کے علاقے بن قاسم نصیرآباد کے گھر میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کا قتل کردیا گیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علاقے بن قاسم  نصیرآباد کے گھر میں فائرنگ  کرکے  خاتون سمیت دو افراد  کا قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے بن قاسم  نصیرآباد کے گھر میں فائرنگ  کرکے  خاتون سمیت دو افراد  کا قتل کردیا گیا ،پولیس  کے مطابق مقتولین  آپس میں رشتے دار تھے،واقعہ غیرت کے نام پر قتل معلوم ہوتا ہے۔

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن نصیر آباد میں گھر میں فائرنگ سے خاتون کی شناخت زاہدہ بی بی  جبکہ نوجوان کی شناخت  ولی رحمان کے نام سے ہوئی،بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل میں خاتون کا شوہر  اور بھائی ملوث ہیں۔۔۔ مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں اور ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل معلوم ہوتا ہے ،پولیس نےدونوں لاشیں تحویل میں لے کر  ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیں جبکہ ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔