کراچی
میں بادل آج خوب جم کر بسے۔ سب سے زیادہ ستر
ملی میٹر بارش سرجانی ٹاون میں ہوئی۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں انچاس اعشاریہ دو، پی اے ایف فیصل بیس پر سینتالیس،
ناظم آباد میں بیس اعشاریہ دو، سعدی ٹاون میں سولہ اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پر چودہ، اورنگی ٹاون میں دس اعشاریہ چھ، قائد
آباد میں آٹھ اعشاریہ پانچ، ڈی ایچ اے فیزٹومیں
سات،گلشن حدید اور پی اے ایف بیس پر پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ کیماڑی میں د و اعشاریہ سات
اور معمار میں تین اعشاریہ چھ ملی میٹر بارش ہوئی۔