کراچی کے علاقے نیوکراچی میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نیوکراچی
میں علاقہ مکینوں کی سرکاری افسران سے تکرار
ہوئی۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین نے فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی
ہوگیا،، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی
بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت خطرے سےباہر ہے۔ فائرنگ میں ملوث گن مین
کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔