وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ بینک کے پاس چار لاکھ ہاری کارڈ آگئے ہیں

عرفان علی عرفان علی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ بینک کے پاس چار  لاکھ ہاری کارڈ آگئے ہیں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ بینک کے پاس چار  لاکھ ہاری کارڈ آگئے ہیں۔چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں  کہا  سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے  لئے پچپن  ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ہے۔پیکیج کے تحت چار لاکھ ، بارہ  ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہے۔انشاءاللہ سندھ میں اس سال بائیس  لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی جائے گی۔ وزیراعلی کو بتایا گیا ہاریوں کے زمین ریکارڈ کی تصدیق کے لیے اینڈرائیڈ بیسڈ ایپ بنائی گئی ہے۔ ہیڈ آفس اور اضلاع کو جوڑنے والا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا گندم  کی بوائی شروع ہوگئی ہے۔کاشت کاروں کو   یوریا اور ڈی اے پی کی ضرورت ہے۔چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے۔