ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے کیسز

عرفان علی عرفان علی

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے کیسز


کراچی سمیت سندھ بھر میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

 ماہرین کے مطابق گرمی کے موسم میں بیکٹیریا تیزی سے بڑھنے کے سبب کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

 شہری باہر کے پکوانوں سمیت ٹھنڈے مشروبات پینے میں احتیاط برتیں۔


ایکس ڈی آر یعنی ایکسٹینسو ڈرگ رزسٹنس ٹائیفائیڈ کے کیسز گندے پانی اور آلودہ کھانے کے سبب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔


ماہرین کے مطابق بیکٹیریا کی افزائش گرمی میں تیزی سے ہوتی ہے۔ بیماری کا پھیلاؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر سعید خان کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہم پری اینٹی بائیوٹک ایرا میں واپس جارہے ہیں۔


انڈس اسپتال میں انفیکشیس ڈزیز کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ ہو یا ایکس ڈی آر دونوں کی علامات میں ٹھنڈ لگنے کے ساتھ ، متلی ہونا اور بخار شامل ہیں۔ ایسے میں کونسی اینٹی بائیوٹک اثر کرے گی اس کے لیے بلڈ کلچر کرانا لازمی ہے۔


ماہرین کے مطابق پانی کو ابال کر پیا جائے۔ بازار میں ملنے والے مشروبات ، چاٹ اور دیگر آلودہ اشیاء کی خریداری سے گریز کیا جائے۔ اس موسم میں بچوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔