کراچی میں موسم سرما کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کے باعث آمد ورفت کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامناہے اور دھند کی وجہ سے کراچی سے جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں
کراچی میں صبح کے اوقات میں دھندکا راج ، حد نگاہ کم ہوکررہ گئی ہے،
آمد ورفت کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ، دھند کے باعث حادثات پیش آرہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ 500 میٹر تک جا پہنچی ہے
دھند کے باعث ایئر پورٹ کے اطراف شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ کراچی سے
صبح سویرے جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ کراچی سے صبح 7 بجے اسلام
آباد جانے والی پی آئی اے، سیرین، ایربلو، ایرسیال کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر
کا شکاررہی، سول
ایوی ایشن حکام کا کہناہےکہ دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل بحال ہوجائینگی
موسم کا حال سنانے والوں کا کہناہےکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت
19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا آج
شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے۔