ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ کا کہنا ہے کراچی کی ترقی پیپلز
پارٹی کا وژن ہے۔
ملیر ہی نہیں ماضی میں نظر انداز کئے گئے دیگر اضلاع کو بھی
اوپر لائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی
مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پانچ ترقیاتی
منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ان کا کہنا تھا
کراچی کی ترقی ہمارا وژن ہے۔جن
علاقوں سے ووٹ نہیں ملا ،،
وہ ترقیاتی اسکیموں میں
سرفہرست ہیں۔
سلیکٹ کوئی اور ہوا
یہاں سے، پی ٹی آئی والے ہوئے ہوں گے،
لیکن خدمت پاکستان پیپلز پارٹی نے کی، اور آپ نے دیکھا
کورنگی ڈھائی نمبر کا فلائی اوور ہو،
کورنگی پانچ نمبر کا فلائی اوور ہو،آٹھ ہزار روڈ ہو، بارہ
ہزار روڈ ہو،فشرمین راونڈ آباوٹ ہو،
پیپلز پارٹی کی حکومت نے
انہیں کچھ عرصے میں مکمل کیا اور عوام کو تحفہ دیا
مرتضی وہا ب نے کہا ضلع ملیر، کورنگی اور کیماڑی کو نظر
انداز کیا گیا۔ یہ تمام منصوبے چھ ما ہ کے اندر
مکمل کریں گے۔
ہم نے ہینڈریڈ
پرسنٹ ایلوکیشن کی کیونکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ چار سےچھ مہینے میں یہ تمام پروجیکٹ مکمل
ہوں،اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے،اگلا جو مرحلہ ہے اس میں آپ سے بھی مشاورت
کریں گے، اور اگر آپ نے کوئی ایسے پروجیکٹ کی نشاندہی کی جو عوامی مفاد میں ہو، تو آپ کو بنواکر دیں گے
ان کا کہنا تھا کم ترقی یافتہ علاقوں پرہماری توجہ مرکوز ہے
تاکہ انہیں شہر کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔