کراچی میں بجلی بندش پر مظاہرے۔ ٹیپو سلطان روڈ، نیشنل ہائی وے ،گارڈن،یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی پر علاقہ مکینوں نے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔
ٹیپو سلطان روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کی وجہ سے شہید ملت سگنل پرٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ کچھ دیر بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر بھی بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سڑک پر نکل آئے۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے نیشنل ہائی کو بند کردیا۔گارڈن پولیس ہیڈکواٹرزکےقریب بھی بجلی کی بندش کےخلاف احتجاج ہوا۔۔۔مظاہرین نےروڈکوٹریفک کےلیےبندرکھا۔۔۔یونیورسٹی روڈپر جیل چورنگی سےحسن اسکوائرجانےوالی سڑک پر بھی بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں کےاحتجاج کےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہی ۔۔۔ترجمان کےالیکڑک کےمطابق پرانی سبزی منڈی اور اطراف میں نادہندگان پر واجب الادا رقم پینتالیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔۔۔علاقہ معززین کی جانب سے جلد ادائیگیوں کی یقین دہانی پر سپلائی بحال کی گئی ہے ۔۔۔احتجاج کیا۔