صبح سویرے کا منظر ، باد نسیم کے جھونکے، پرفضاء ماحول اور ورزش


صبح سویرے کا منظر ، باد نسیم کے جھونکے، پرفضاء ماحول اور ورزش

 

کراچی،عدنان اطہر

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ زندگی بھر صحت مند رہناہے تو اپنے 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ ورزش کےلیے لازمی نکالیں۔زندگی بھر صحت مند رہنے کے تصور کی عملی تصویر بنے کراچی کے بزرگ مختلف پارکس میں ورزش کرتے دیکھائی دیتے ہیں کراچی کے پولو گروانڈ میں صبح  سویرے ورزش کرنے بزرگ اور خواتین آتی  ہیں

صبح سویرے کا منظر ، باد نسیم کے جھونکے، پرفضاء ماحول،تندرستی ہزار نعمت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے یہ شہری پولو گرائونڈ پہنچے ہیں جہاں پر وہ مختلف اقسام کی ورزش کرکے صحت مند رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

سورج کی کرنیں زمین پر پڑنے سے پہلے یہ بزرگ پولو گرائونڈ کا رخ کرتے ہیں، بزرگوں کی بڑی تعداد یوگا  گروپ کے ساتھ  ورزش میں مصروف رہتے ہیں۔بزرگ شہری کہتے ہیں جب سے ورزش باقاعدہ شروع کی ہے بیماروں سے دور ہوں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران پارک بند کرنے کا فیصلہ درست نہیں  پارکس کو  بند کرنا ایسا ہی ہے جیسے اسپتال بند کرناہو۔

صحت مند رہنے کےلیے مہنگی مشینوں کی خریداری ضروری نہیں۔قدرت کے حسین نظارے اور شہر کے یہ پارکس خوبصورتی کے ساتھ آپ کی صحت کی ضمانت بھی ہیں۔