ایم کیو ایم کے کل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہے۔ شازیہ مری

نزاہت خان نزاہت خان

ایم کیو ایم کے کل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہے۔ شازیہ مری

کراچی؛ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کل ایم کیو ایم کی جانب سےوزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اورپرُامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اورآج بھی وہ حق استعمال کر رہی ہے اور ماضی میں ریاستی اداروں کے مظالم کا سامنا کیا لیکن پیپلزپارٹی کی جماعت نے  آئین اورقانون کو کبھی نہیں توڑا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے انکے لئے ڈائلاگ کرنا بہتر رہیگا ۔