عالمی بینک کا کہنا ہے سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں پچاسی سے نوے لاکھ مزید لوگ غربت کا شکار ہوجائیں گے۔

عمران عمران

ملک کو اب ہیٹ ویو کے خطرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

 سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو شروع کی جائے۔

ڈائریکٹر ساوتھ ایشیا مسٹر جان اے روم کی سربراہی میں  عالمی بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے  ملاقات کی ۔

 ورلڈ بینک کے وفد نے کہا  سیلاب سے سترہ سو لوگ جاں بحق، تینتیس لاکھ متاثر اور  سولہ ارب ڈالر کا  مالی نقصان ہوا۔

 سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں پچاسی سے  نوے لاکھ سے مزید  لوگ غربت کا شکار ہوجائیں  گے۔ملک میں سیلاب متاثر علاقوں میں تعمیرنو شروع کی جائے۔

ملک میں جدید زراعت کے طریقہ اور زرعی پانی کی نکاسی کا نظام لانا ہوگا۔

 سیلاب کے بعد اب ہیٹ ویوز جیسے خطرات کا سامنا  بھی ہوسکتا ہے۔

 وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ میں ہاریوں کو گندم کے بیج کے لئے ورلڈ بینک  کے تعاون سے  مالی مدد کی گئی ہے۔

زرعی زمینوں سے پانی کی نکاسی کر کے خریف کی  فصل اگائی گئی ہے۔

 اس سال صوبہ میں گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے۔

گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار  روپے فی من مقرر کی ہے۔ گندم کی اچھی فصل اور کاشتکاروں کو اچھی قیمت ملنے سے ان کی بحالی ہوسکے گی۔