سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی مرتب کرنے کا حکم۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

آئی جی سندھ اور دیگر سے چھ ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ دو لاپتہ افراد کی معلومات ملنے پر  بازیابی کی  درخواستیں نمٹادی گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایک سال سے لاپتا شہری زید شاہ خود عدالت میں پیش ہوگیا۔

عدالت میں پیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسرا شہری شیخ بلال ظفر پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا۔ وہ گرفتاری کے بعد اس وقت سنٹرل جیل میں ہے۔

عدالت نے دونوں لاپتہ افراد کی  گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

عدالت نے شہری محمد ابراہیم اور نور اسلام کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کردیں۔

 عدالت نے شہری عمران گل شیر اور حبیب خان سے بازیابی سے متعلق درخواستوں پر رپورٹ طلب کرلی۔