"لیاری بغدادی میں سندھ رینجرز کی کارروائی، جبل گروہ کے 2 ملزم گرفتار"

سدرہ عارف سدرہ عارف


کراچی سندھ رینجرز کی لیاری بغدادی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث جبل گروہ کے2 ملزم گرفتار کرلئے ۔ 


گرفتار ملزمان سےایک 9 ایم ایم پستول ،1 تیس بور پستول، ایمونیشن اور 2موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایک ملزم ساتھیوں کے ہمراہ محمود آباد، چنیسر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، ٹارگٹ کلنگ، ہفتہ وصولی اور منشیات فروشی میں ملوث تھے  ۔  ملزمان* کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 25 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں ۔  ملزم پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔ دوسرا ملزم پہلے ملزم کا فرنٹ مین ہے ، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں ۔