پیپلزپارٹی فوری الیکشن چاہتی ہے

عرفان علی عرفان علی

پیپلزپارٹی فوری  الیکشن چاہتی ہے


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی فوری  الیکشن چاہتی ہے،

ہماری شنوائی نہ ہوئی  تو عدالت جائیں گے،

نفرت کی سیاست کی وجہ سےآج ملک تقسیم ہے  انہوں نے کہا کہ عوام کو آج

روٹی، کپڑا، مکان کی سخت ضرورت ہے، پارٹی چیئرمین بلاول ہاوس کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے

 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات، سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی پریس کانفرنس میں بولے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ پر بھروسہ ہے،پیپلز پارٹی کے وفود چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ملیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے کوئی کہتا ہے موسم ٹھنڈا ہوگا تو کوئی سیکورٹی کی بات شروع کردیتا ہے ہم چاہتے ہیں عام انتخابات وقت پر ہوں

بلاول بھٹو نے 3 نومبر کو پنجاب  میں جلسہ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس موقع پر پپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی ، عاجز دھامراہ،سندھ کے سابق وزرائے اعلی سید قائم علی شاہ اور سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے  ۔۔